3 مارچ 2014 - 20:30
ایران نے نجف اشرف میں قونصل جنرل مقرر کردیا

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے عراق کے مقدس شہر نجف اشرف میں قونصل جنرل مقرر کردیاہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے صدر روحانی کی منظور کے بعد عراق کے مقدس شہر نجف اشرف میں عبد الرحیم ساداتی فر کوقونصل جنرل مقرر کردیاہے۔ ساداتی فر اس سے قبل کلمبیا میں ایران کے سفیر اور ارجنٹینا میں ناظم الامور رہ چکے ہیں۔......./169